Urdu best poetry azad nazam and 4 lines poetry images

مسکراہٹ۔۔۔

 آپ جانتے ہیں میرے لیے اس دنیا کی سب سے قیمتی چیز کیا ہے۔۔۔؟؟

آپ کے چہرے کی مسکراہٹ۔۔۔

جس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔۔۔

میرے بس میں ہو تو سارے جہاں کی خوشیاں آپ کے قدموں میں رکھ دوں۔۔۔

کہ غم کی اک شکن بھی آپ کے پاس نہیں آ سکے۔۔۔

آپ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔۔۔

آپ کے چہرے پر اطمینان،خوشی اور سکون رہے۔۔۔

ہمیشہ رہنے والا سکون اور طمانیت۔۔۔

بنت عاشق۔۔۔


دائمی سکھ۔۔۔

!جانتے ہیں شام

جب آپ کا نام میرے نام سے جڑ جائےگا۔۔۔

جب میں آپ کو پورے حق سے دیکھوں گی۔۔۔

آپکا ہاتھ تھام کر آپکے سنگ چلوں گی۔۔۔

تب اس وقت مجھ سے زیادہ خوش نصیب کوئی نہیں ہو گا۔۔۔ 

تب مجھے میری قسمت پر رشک ہو گا۔۔۔

میرے صبر کو ثمر مل جائےگا۔۔۔

ہر اداسی ،ہجر اور انتظار ختم ہو جائے گا۔۔

اور دائمی سکھ آپ کے روپ میں میرا ہمسفر ہو گا۔۔۔

ان شاء اللہ۔۔۔

بنت عاشق۔۔۔


Urdu 4 lines poetry
Urdu 4 lines poetry


Related: Exceptional Urdu poetry azaad nazam


یادیں۔۔۔

یادیں بہت معصوم ہوتی ہیں
یادیں کبھی غلط نہیں ہو سکتیں۔۔
کبھی کسی اپنے سے بدگماں ہو جائیں
کوئی غلط فہمی پیدا ہو جائے
تو ان لمحوں کو کبھی کوسنا نہیں چاہیے،جو ساتھ بتائے ہوں۔۔۔
غلطی کہ کر،بدنصیبی سمجھ کر ان سے نفرت نہیں کرنا چاہیے۔۔
بد گمانی میں لوگ ساتھ گزارے لمحات سے بھی بے زار ہو جاتے ہیں
 یادوں سے کبھی نفرت نہیں کرنا چاہیے
یادوں کو اپنے دل میں سنبھال کر پناہ گزیر رکھنا چاہیے۔۔۔
کیونکہ یادیں تو معصوم ہوتی ہیں۔۔۔۔

بنت عاشق۔۔۔

Urdu 4 lines poetry
Urdu 4 lines poetry





Post a Comment

0 Comments