Latest and unique urdu poetry urdu text,Ilhaam,tishnagi,ijazat

الہام۔۔۔


آج کچھ الفاظ الہام ہوئے ہیں مجھ پر۔۔۔
آج تیرے خیال نے بڑا کمال کیا ہے۔۔۔

آج تیری یاد میں ہم روئے بہت ہیں۔۔۔
آج تیرے عشق نے وضو کا کام کیا ہے۔۔۔

(بنت عاشق)


تشنگی۔۔۔


روز بروز تشنگی بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔
خیال یار کا بسیرا ہے، کچھ اس طرح۔۔۔

میں نے چاہا کہ حفظ کر کےرکھ لوں، سنبھال کر۔۔۔
مگر یاد کی آمد ہے، ہر سانس جس طرح۔۔۔

تم نے دیکھا ہے کبھی؟ سکون میں ہوں محب۔۔۔
تڑپتے رہتے ہیں ہر ساعت،بسمل کی طرح۔۔۔۔


(بنت عاشق)

اجازت۔۔۔

ہو اجازت اگر،تم سے کچھ کہنا ہے۔۔۔
بن تمھارے مجھے،اب نہیں رہنا ہے۔۔۔

ہزار تقاضے ہیں زندگی کے،جانتی ہوں۔۔۔
اب ساتھ ساتھ رہ کر ہی سب سہنا ہے۔۔۔


(بنت عاشق)

Post a Comment

0 Comments