Urdu Poetry Azaad nazam urdu text urdu poetry sms

ناراضگی۔۔۔

 تمھارے بن رہنے کا خیال بھی میرے اوسان خطا کر دیتا ہے۔۔۔

بد حواس ہو جاتی ہوں میں،

دل گھبراتا ہے۔۔

سانس اکھڑنے لگتی ہے،اور اس وقت میری آکسیجن بھی تمہی ہوتے ہو۔۔۔

میرے حلق سے کچھ گزرتا نہیں ہے،

میرے آنسو بہنے لگتے ہیں،

دل میں ٹیسیں اٹھتی ہیں۔۔۔

پہلے میں انجان تھی ان ٹیسوں سے،

مگر اب آشنا ہو گئی ہوں۔۔۔

مجھے وہ تمہاری دو بار کی ناراضگی کبھی نہیں بھولے گی۔۔۔

وہ جب تم مجھ سے میری ہی وجہ سے خفا تھے۔۔۔

ہاں وہ پہلی بار کے پانچ دن اور دوسری بار کے تین دن۔۔۔

وہ میری اب تک کی زندگی کے اذیت ناک دن تھے،اور راتیں بہت ظالم۔۔۔

نہ بھوک لگتی تھی نہ نیند آتی تھی۔۔۔

جب وہ شخص ہی خفا ہو،بات نہیں کرے،جو آپ کی رگ رگ میں سمایا ہو تو یہ سب ہونا فطری عمل ہے۔۔۔

ماں کے لئے جب میں ان دنوں نوالہ منہ میں ڈالتی بھی تو وہ منہ میں ہی گھومتا رہتا،اسے نگلنا سب سے مشکل کام لگتا تھا۔۔۔

اور نیند تو جیسے روٹھ ہی جاتی تھی،

کیونکہ تم جانتے ہو مجھے کیسے سلاتے ہو تم ۔۔

سنو!

اب کبھی ایسے خفا نہیں ہونا۔۔

دیکھو میری سانسیں اکھڑنے لگتی ہیں،

میری نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔۔۔

ہاں مگر میری دعائیں لمبی ہو جاتی ہیں،

میں اپنے رب سے تمھارے دل کی نرمی مانگتی ہوں اپنے لیے۔۔۔

وہ آٹھ دن ہمیشہ یاد رہیں گے مجھے۔۔۔

سنو!

اب کی بار ایسا ہو،مجھ سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے،

تو تم مجھے مجھ سے خفا ہونے سے پہلے ہی درگزر کر دینا۔۔۔

سنو شام!

مجھ سے بات کرنا نہیں چھوڑنا۔۔

مجھ پر اعتبار کرنا نہیں چھوڑنا۔۔۔

مجھ سے پیار کرنا نہیں چھوڑنا۔۔۔

تمھارے بن میں کچھ بھی نہیں ہوں۔۔۔


(بنت عاشق)

آخری خواہش۔۔۔

Urdu Poetry Azaad nazam urdu text urdu poetry sms
Urdu Poetry Azaad nazam urdu text urdu poetry sms


میں جانتی ہوں،میں تمہاری پہلی محبت نہیں ہوں۔۔
 مگر میں تمہاری وہ آخری خواہش بننا چاہتی ہوں،جس کے بعد کوئی آس،کوئی خواب،کوئی کسک باقی نہیں رہتی۔۔۔
 ایسی خواہش جو اتنی فراغ ہوتی ہے کہ عمر بھر کے غم اپنے اندر سمو لیتی ہے۔۔۔
 ایسی مکمل خواہش،جو جنت جیسی ہوتی ہے۔۔۔
 جس کی تکمیل کے بعد صرف رب العالمین کی وہ رضا باقی رہ جاتی ہے،جس کی خوشخبری جنتیوں کو دی گئی ہے۔۔۔
 میں تمہاری ایسی مکمل اور فراغ آخری خواہش بننا چاہتی 
ہوں۔۔۔ 

(بنت عاشق)


دعا سا۔۔۔


تو دعا سا ہے،تو جزا سا ہے۔۔۔
صدیوں سے قائم وفا سا ہے۔۔۔
تو سکون ہے میری زندگی کا۔۔۔
تو تشنگی میں قرار سا ہے۔۔۔
 تیری ہر ادا میں کمال ہے۔۔
 تو صحرائوں میں بہار سا ہے۔۔۔
 تو صبح سا ہے،تو شام سا ہے۔۔۔
 گھٹن میں چلتی ہوا سا ہے۔۔۔
 تیرے ہونٹوں پر سکھ سلامت رہے۔۔۔
 تو درد میں مرہم،دوا سا ہے۔۔۔

بنت عاشق۔۔۔

Post a Comment

0 Comments