Ishq poetry in Urdu text urdu poetry sms

عشق۔۔۔


نا جانے کیوں لوگ عشق میں حاصل،لا حاصل کی بات کرتے ہیں۔۔۔
میں سمجھتی ہوں کہ عشق کبھی بھی لا حاصل نہیں ہو سکتا۔۔۔
عشق میں وہ پل،وہ لمحات جو ہم نے اپنے معشوق کے خیالات میں گزارے ہوتے ہیں،اسےیاد کرنے میں،سوچںنے میں،خود کو اس کے ساتھ امیجن کر کے جو خواب بنے ہوتے ہیں،ہر لمحے ہر سانس کے ساتھ محبوب کے لیے جو خیر مانگی ہوتی ہے۔۔۔
وہ وقت جو اکٹھے گزارا ہوتا ہے،چاہے خیالوں میں ہی سہی۔۔۔
 وہ آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں۔۔۔
 آپ کا ان پر پورا حق ہوتا ہے،
 کوئی بھی وہ لمحات آپ سے چھین نہیں سکتا۔۔۔
 وہ ہمیشہ آپ کے رہتے ہیں،آپ کی اک عمر کا اثاثہ۔۔۔
 اور عمر بھر کا اثاثہ کبھی لا حاصل نہیں ہو سکتا۔۔۔
 عشق کبھی لا حاصل نہیں ہو سکتا۔۔۔

(بنت عاشق)

پاگل۔۔۔


میں تمہیں پاگل کر دینا چاہتی ہوں۔۔۔
اپنے شعروں سے،اپنی نظموں سے۔۔۔
اپنے عشق میں پاگل۔۔۔
میں تمہیں اتنا پاگل کر دینا چاہتی ہوں شام۔۔۔
کہ تم ہر پل میری ہی تمنا کرو،مجھے سوچو,مجھی کو چاہو۔۔۔
اس دنیا سے اوجھل،
ہماری دنیا میں تمہیں بسانا چاہتی ہوں۔۔۔
اتنا پیار دینا چاہتی ہوں، کہ اک عمر اسے سمیٹنے کے لئے کم لگے۔۔۔
تم اک اور عمر کی تمنا کرو۔۔
۔دائمی عمر کی،
ہمیشگی والی زندگی کی۔۔۔
تم جنت میں ہمارے ساتھ کی خواہش کرو۔۔
میں تمہیں اتنا پاگل کر دینا چاہتی ہوں۔۔۔

(بنت عاشق)


شبِ ہجراں۔۔۔


کبھی تو شب ہجراں بیتے گی۔۔۔
کبھی تو آئے گا وصال کا موسم۔۔۔
کبھی تو اپنی چاہت بھی جیتے گی۔۔۔
کبھی تو ملے گا دلوں کو آرام۔۔۔
کبھی تو مچلے گی ساتھ میں دھڑکن۔۔
کبھی تو پا لوں گی تیرے ہونٹوں کا جام۔۔۔
تم کو چاہنا،اور بس چاہتے رہنا۔۔۔
بس یہی ہے میرا کام۔۔۔
نہ جانے کیسے جیتے ہیں تجھ بن۔۔۔
کبھی تو پہنچے گا تجھ تک پیام۔۔
کیسے گزرتے یہ ہجر کے دن ہیں،اور کیسے کٹتی ہے ہجر کی شام ۔۔
سنو جاناں! میں عاشق ہوں،بنت عاشق ہے میرا نام ۔۔

(بنت عاشق)

Post a Comment

0 Comments